ٹی 20 ورلڈکپ 2026: زمبابوے نے آسٹریلیا کو حیران کن شکست دی

زمبابوے نے ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر پہلا اپ سیٹ کیا، آسٹریلیا 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈکپ 2026: زمبابوے نے آسٹریلیا کو حیران کن شکست دی

ملبورن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر پہلا اپ سیٹ کیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا، زمبابوے نے 170 رنز کا ہدف دیا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کے میٹ رنشا نے 65 اور گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے، زمبابوے کے مزربانی نے 4 اور بریڈ ایوان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا، زمبابوے نے پہلے میچ میں عمان کو جبکہ آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو ہرایا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں