رمضان میں پنجاب میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں 10 سے 16 روپے تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی پاکستان گھی مل مالکان سے ملاقات کے بعد معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ نے اعلان کیا کہ رمضان میں گھی اور آئل پر 10 سے 16 روپے فی کلو/لٹر رعایت دی جائے گی۔
رمضان میں ہر فرد کو معیاری اور بارعایت آئل گھی فراہم کیا جائے گا۔ اگر مستقبل میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوں تو انڈسٹری اتھارٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد مزید ریلیف دیا جائے گا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے معیاری گھی کی فراہمی کے لیے جدید نظام متعارف کروانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ناقص کوالٹی کے گھی کی سپلائی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین گھی مل ایسوسی ایشن نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی نے آئل گھی کے معیار میں بہتری کے لیے صنعت کی راہنمائی کی ہے۔













