عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

امریکی لیبر مارکیٹ میں بیروزگاری کی شرح میں کمی اور ڈالر کی مضبوطی کے باعث عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس سے مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ متاثر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی لیبر مارکیٹ میں بیروزگاری کی شرح میں کمی، ڈالر کی مضبوطی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکانات ختم ہونے کے باعث پانچ روزہ وقفے کے بعد عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 86 ڈالر کی کمی سے 4,972 ڈالر ہوگئی۔ اس کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 8,600 روپے کی بڑی کمی سے 5,19,962 روپے پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 7,373 روپے کی کمی سے 4,45,783 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں 5 ڈالر 10 سینٹس کی کمی سے 78 ڈالر 40 سینٹس ہوگئی۔ اس کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 501 روپے کی کمی سے 8,324 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 430 روپے کی کمی سے 7,136 روپے پر آگئی۔

دیگر متعلقہ خبریں