وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور اماراتی صدر نے باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی توسیع بھی منظور کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور امارات کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ گفتگو خوش گوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے مشکل حالات میں پاکستان کی حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کرنے پر اصولی رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں