زمبابوے کے مزرابانی کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی

زمبابوے کے بلیسنگ مزرابانی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی، پی ایس ایل نیلامی میں نظرانداز ہوئے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زمبابوے کے مزرابانی کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نیلامی میں نظر انداز ہونے والے زمبابوے کے بلیسنگ مزرابانی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی نمبر دو ٹیم، آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی۔

زمبابوے نے بلیسنگ مزرابانی کی شاندار بولنگ کی بدولت ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں محض 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ 11 فروری کو ہونے والی پی ایس ایل نیلامی میں مزرابانی 1 کروڑ 10 لاکھ کی بیس پرائس پر رجسٹر ہوئے تھے، لیکن کوئی بھی فرنچائز انہیں خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں