اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے باعث پارلیمنٹ کے باہر سخت سیکیورٹی تعینات، اراکین اسمبلی کو بھی روکا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے احتجاج کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور مرکزی گیٹ بند کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ گیٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئیں اور اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا۔ پولیس نے ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہو کر شاہراہ دستور کو بند کر دیا۔
پولیس نے کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روک دیا، جبکہ اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا اور بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج و فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں اور بانی پی ٹی آئی کا علاج کروانا چاہتے ہیں، اس معاملے کو الجھائے بغیر حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔














