غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش، گوجرانوالہ کے دو افراد جاں بحق

گوجرانوالہ کے چار افراد نے غیر قانونی یورپ سفر کی کوشش کی، دو جاں بحق، ایک لاپتہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غیر قانونی یورپ سفر کی کوشش میں گوجرانوالہ کے دو افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چار افراد نے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔

یہ افراد عراق اور ایران کے بارڈر کو عبور کرتے ہوئے فائرنگ کا شکار ہوئے، جس کی وجہ سے اصغر علی اور حمزہ جاں بحق ہو گئے جبکہ عدیل اب بھی لاپتہ ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلرز نے یورپ پہنچانے کے لیے فی کس 18 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ چار میں سے ایک شخص ایجنٹس کی قید سے آزاد ہو کر عراق پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

دو افراد کی لاشیں سرد موسم میں تلاش کے بعد گوجرانوالہ پہنچا دی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں