عامر سہیل نے ایشون کے عثمان طارق پر دعویٰ کو غیر عملی قرار دیا

عامر سہیل نے ایشون کے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تبصرے کو غیر عملی قرار دیتے ہوئے بیٹرز کو چیلنج سے نمٹنے کی تجاویز دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عامر سہیل نے ایشون کے عثمان طارق پر دعویٰ کو غیر عملی قرار دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر دعویٰ کو غیر عملی قرار دیا ہے۔ عامر سہیل نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر ایشون کے تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر بولر کے ہاتھ سے گیند نکل چکی ہے تو بیٹر کو پیچھے ہٹنے کا عذر نہیں ہونا چاہیے۔

ایشون نے کہا تھا کہ عثمان طارق کا منفرد انداز بیٹر کو کریز چھوڑنے کا حق دیتا ہے، جس پر عامر سہیل نے کہا کہ کھیل کے قوانین کے تحت بیٹر کے پاس پیچھے ہٹنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹرز کو اس چیلنج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں