بلال قریشی کا پی سی بی سے احمد شہزاد کو موقع دینے کا مطالبہ

بلال قریشی نے پی سی بی سے احمد شہزاد کو کرکٹ میں موقع دینے کی درخواست کی، احمد کا پی ایس ایل میں نظرانداز ہونے پر شکوہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلال قریشی کا پی سی بی سے احمد شہزاد کو موقع دینے کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار بلال قریشی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کرکٹر احمد شہزاد کو موقع دینے کی درخواست کی ہے۔ احمد شہزاد کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ پاکستان سپر لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں منتخب نہ ہونے پر شکوہ کر رہے ہیں۔

احمد شہزاد نے اب تک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے اور ان کا گلہ ہے کہ بورڈ انہیں مواقع فراہم نہیں کر رہا۔ بلال قریشی نے ان کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور پی سی بی سے درخواست کی کہ احمد کو ایک موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنے بیٹے اور قوم کو اپنی صلاحیتیں دکھا سکیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں احمد شہزاد نے بتایا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ ان کا بیٹا انہیں کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے۔ میزبان تابش ہاشمی نے احمد کو گلے لگا کر تسلی دی۔

دیگر متعلقہ خبریں