اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی قیمتیں شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 10.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔
یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے، جو ملک میں توانائی کی لاگت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔













