اختر مینگل کی نشست پر ضمنی انتخاب 5 اپریل کو ہوگا

الیکشن کمیشن نے اختر مینگل کی نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 5 اپریل کو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اختر مینگل کی نشست پر ضمنی انتخاب 5 اپریل کو ہوگا

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے سردار اختر مینگل کی خالی نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ پبلک نوٹس 18 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری کو جاری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 مارچ کو ہوگی۔

این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار کو ڈی آر او مقرر کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل کے مستعفی ہونے پر یہ نشست خالی ہوئی تھی، ان کا استعفیٰ تین روز قبل منظور کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں