اسلام آباد ہائیکورٹ کی کمیٹی اور بورڈ میں اہم تبدیلیاں

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی اور سلیکشن بورڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جسٹس خادم حسین سومرو کو نکال دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ کی کمیٹی اور بورڈ میں اہم تبدیلیاں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی اور سلیکشن بورڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں بنائی گئی نئی کمیٹی میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو کو کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

افسران کے سلیکشن بورڈ میں بھی رد و بدل کی گئی ہے جہاں جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نیا بورڈ تشکیل دینے کے لئے مقرر کیے گئے ہیں۔ سلیکشن بورڈ ہائیکورٹ کے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کی بھرتی اور ترقیوں کا ذمہ دار ہے۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے ان تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں