پرتگال میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

پرتگال کی پارلیمنٹ نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا ہے، جس کے تحت 13 سے 16 سال کے بچوں کو والدین کی اجازت سے ہی رسائی ممکن ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پرتگال میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

لزبن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک اہم بِل منظور کیا ہے جس میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں اور قواعد طے کیے گئے ہیں۔

بل کے مطابق، 13 سے 16 سال کے بچوں کو سوشل میڈیا تک رسائی والدین کی واضح اجازت سے ہی ممکن ہوگی۔ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا، ویڈیو اور تصویر شیئرنگ، اور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پہلے سے ممنوع تھی، اور اب اس پر عمل درآمد مزید سخت کیا جائے گا۔

والدین کی اجازت ڈیجیٹل موبائل کیی (DMK) نامی سرکاری نظام کے ذریعے دی جائے گی، جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے موثر نظام بنانے ہوں گے، ورنہ ان پر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

بل کو 148 کے مقابلے میں 69 ووٹس کے ساتھ منظور کیا گیا، جبکہ 13 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس بل میں مزید ترامیم بھی ممکن ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی۔

دیگر متعلقہ خبریں