عمران خان کے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ طبی معائنے کیے گئے، جن میں بینائی کی کمزوری اور دیگر مسائل شامل تھے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ڈیڑھ سال کے دوران 25 مرتبہ طبی معائنے کیے گئے ہیں۔
سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے عمران خان کے مختلف چیک اپ کروائے، جن میں پہلا معائنہ اگست 2025 میں بینائی کی کمزوری پر کیا گیا تھا۔ اس چیک اپ کے دوران پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف نے ان کا معائنہ کیا۔
جنوری میں عمران خان کی آنکھوں کے مزید دو معائنے کیے گئے۔ عبدالغفور انجم کے چارج چھوڑنے کے بعد بھی پمز کی تین رکنی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ جاری رکھا۔
پی ٹی آئی قیادت نے پہلے الزام لگایا تھا کہ سابق سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے غفلت برتی، تاہم اب باقاعدگی سے معائنہ کیا جا رہا ہے۔














