جنید خان اور تمنا بھاٹیا فلم راگنی 3 میں نظر آئیں گے

عامر خان کے بیٹے جنید خان اور تمنا بھاٹیا فلم ‘راگنی 3’ میں جلوہ گر ہوں گے۔ یہ فلم راگنی ایم ایم ایس فرنچائز کی نئی پیشکش ہے جس کی ہدایتکاری شاشانک گھوش کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنید خان اور تمنا بھاٹیا فلم راگنی 3 میں نظر آئیں گے

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ ایکتا کپور کی فلم ‘راگنی 3’ میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ فلم راگنی ایم ایم ایس فرنچائز کا نیا حصہ ہے، جس کی ہدایتکاری شاشانک گھوش کریں گے اور ساحر رضا تخلیقی کردار میں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے جنید خان اور تمنا بھاٹیا سے بات چیت جاری ہے، مگر باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

یہ فلم ایکتا کپور کی پروڈکشن ہوگی، جو پہلے حصوں سے وابستہ رہی ہیں۔ پہلی فلم 2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جب کہ سیکوئل 2014 میں آیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں