پاکستانی قیادت کی بنگلہ دیش انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر مبارکباد

وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر مملکت زرداری نے بنگلہ دیش انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی قیادت کی بنگلہ دیش انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی بڑی کامیابی پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بنگلہ دیش میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عوام کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی عمل بنگلہ دیشی عوام کی جمہوری وابستگی کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے نئی بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ مل کر تاریخی، برادرانہ اور کثیرالجہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی بی این پی کی کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور جمہوری شراکت داری کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں