بنگلہ دیش میں قومی ریفرنڈم میں 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا

بنگلہ دیش میں جین زی کی تحریک کے بعد ریفرنڈم میں 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کی حمایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش میں جین زی کے مطالبات پر ریفرنڈم کی حمایت

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے ساتھ کرائے گئے قومی ریفرنڈم میں 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ انتخابات طلبا کی قیادت میں چلنے والی تحریک کے 18 ماہ بعد ہوئے، جس نے شیخ حسینہ کے بھارت نواز اقتدار کا خاتمہ کیا۔

ریفرنڈم میں عوام کو ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا، جس سے ملک کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کو تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جولائی نیشنل چارٹر کے تحت وسیع آئینی اصلاحات کی تجویز دی گئی، جس کا مقصد گڈ گورننس اور جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے۔

نیشنل کنسنسس کمیشن نے بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد یہ مسودہ تیار کیا، لیکن عوامی لیگ اس عمل میں شامل نہیں تھی۔ مجوزہ اصلاحات میں نئے آئینی اداروں کا قیام، دو ایوانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی مدت کی تعیین اور صدر کے اختیارات میں اضافہ شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں