لاہور میں کمرشل عمارتوں کے پلانز ریسکیو 1122 کی کلیئرنس کے بغیر منظور نہیں ہوں گے، ایل ڈی اے نے فائر سیفٹی کو لازمی قرار دیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بڑھتے ہوئے آگ کے واقعات کے پیش نظر ملٹی سٹوری کمرشل عمارتوں کے پلانز اب ریسکیو 1122 کی کلیئرنس کے بغیر منظور نہیں ہوں گے۔ ایل ڈی اے نے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے فائر سیفٹی این او سی کو لازمی قرار دیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں منظوری نہیں دی جائے گی۔
نئے احکامات کے تحت بیسمنٹ ریمپ کے لیے تین آپشنز متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں فرنٹ سائیڈ سے سنگل یا علیحدہ انٹری ہو گی، جبکہ ایگزٹ ریمپ کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ عمودی عمارتوں کے لیے مکینیکل لفٹس صرف لازمی ریمپ کے ساتھ منظور ہوں گی۔
احکامات میں ہر 100 فٹ کے فاصلے پر ایمرجنسی سیڑھیاں لازمی قرار دی گئی ہیں، جو پلاٹ کے اوپن سائیڈ پر ہوں گی۔ تمام بلڈنگ پلانز ریسکیو 1122 کی ویری فکیشن کے لیے بھیجے جائیں گے اور این او سی کے بغیر منظوری غیر قانونی ہو گی۔














