پال اسٹرلنگ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے، سیم ٹاپنگ ان کی جگہ شامل۔
ڈبلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئر لینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیچ پکڑتے ہوئے خود کو زخمی کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ان کے متبادل کے طور پر سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پال اسٹرلنگ کی غیر موجودگی میں ٹیم کو نئے کپتان کی ضرورت ہوگی جبکہ سیم ٹاپنگ ان کی جگہ ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔
دوسری جانب، سری لنکن اسپنر ونندو ہسارانگا بھی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔















