وزیراعظم فین ری پلیسمنٹ پروگرام کے تحت 10 کروڑ پنکھے تبدیل ہوں گے

وزیراعظم فین ری پلیسمنٹ پروگرام کے تحت 10 کروڑ پنکھے تبدیل کیے جائیں گے، جس سے توانائی کی بچت ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم فین ری پلیسمنٹ پروگرام کے تحت 10 کروڑ پنکھے تبدیل ہوں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے ملک بھر میں توانائی بچانے کے لیے ‘وزیراعظم فین ری پلیسمنٹ پروگرام’ کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت 10 کروڑ روایتی پنکھوں کو جدید توانائی بچانے والے ماڈلز سے تبدیل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں ساختی اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی طلب میں کمی کے باعث بجلی گھروں کو محدود اوقات میں چلایا جا رہا ہے، تاہم ان کی دیکھ بھال پورا سال ضروری ہوتی ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن نیٹ میٹرنگ کے معاملے پر نیپرا سے رجوع کرے گا، اور دعویٰ کیا کہ گزشتہ 18 سے 20 ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

پروگرام کے تحت صارفین 1000 روپے فیس کے ساتھ پرانے پنکھے تبدیل کروا سکیں گے جبکہ اس سے سالانہ 12000 روپے تک کی بچت ممکن ہوگی۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ یہ اقدام بجلی بلوں میں کمی اور ماحولیاتی اہداف کے حصول میں مدد دے گا۔ وزارت خزانہ نے بجٹ میں 2 ارب روپے بطور 10 فیصد فرسٹ لاس رسک گارنٹی مختص کیے ہیں تاکہ بینکوں کو اس پروگرام میں شمولیت کی ترغیب دی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں