بنگلادیش میں بی این پی نے 299 میں سے 209 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی، طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 299 میں سے 209 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق، خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی نے 151 سیٹیں جیت لیں، جبکہ طارق رحمان نے ڈھاکا اور بوگرہ میں کامیابی حاصل کی۔
بی این پی کے اتحادیوں، جن میں جماعت اسلامی بھی شامل ہے، نے 70 نشستیں حاصل کیں جبکہ نیشنل سیٹیزن پارٹی نے 5 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے امن عامہ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ان کی بہتری کے لئے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے جشن منانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
جماعت اسلامی کے شفیق الرحمان نے الیکشن کمیشن پر بعض حلقوں میں تاخیر کا الزام لگایا اور احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ بنگلادیش میں انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا، جس میں 73 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا۔














