امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی دینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اسرائیلی صدر نے کہا کہ فیصلہ دباؤ کے بغیر ہوگا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہوگا اور اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست زیر غور ہے اور اس کا فیصلہ بیرونی یا اندرونی دباؤ کے بغیر کیا جائے گا۔














