بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج میں کوتاہی پر احتجاج

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج میں کوتاہی پر احتجاج کا اعلان کیا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے علاج فیملی کے سامنے کرنے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج میں کوتاہی پر احتجاج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ تقریباً ضائع ہو گئی ہے اور ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے آنکھ کی تکلیف تھی لیکن کسی ڈاکٹر کو جیل میں نہیں بلایا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج فیملی کے سامنے ہوگا تاکہ ہم مطمئن ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو غلط رپورٹ دکھائی گئی ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہم مضبوط پاکستان اور ادارے چاہتے ہیں اور جو آئین کو نہیں مانتا، اسے دہشت گرد سمجھتا ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں