ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کولمبو میں پاک بھارت میچ میں بارش کے امکانات ہیں، اگر بارش ہوئی تو دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ میں بارش کا امکان ہے۔ یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے لیکن ممکنہ بارش نے میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں دوپہر سے شام تک بارش کے امکانات 55 سے 60 فیصد ہیں، جبکہ درجہ حرارت 31 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

اگر میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ شائقین موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ میچ ممکن ہو سکے۔

پاکستان نے پہلے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں حکومت نے تصدیق کی کہ قومی ٹیم میچ کھیلے گی، جس سے غیر یقینی صورتحال ختم ہوگئی۔

دیگر متعلقہ خبریں