کم جونگ اُن نے اپنی 12 سالہ بیٹی کم جو اے کو ممکنہ جانشین کے طور پر پیش کیا، جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ وہ سیاسی و حکومتی تقریبات میں اہمیت حاصل کر رہی ہیں۔
پیانگ یانگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے اپنی 12 سالہ بیٹی کم جو اے کو ممکنہ جانشین کے طور پر منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ اُن اپنی بیٹی کو سیاسی اور حکومتی تقریبات میں اہمیت دے رہے ہیں۔
گزشتہ چند برسوں سے کم جونگ اُن کی صحت سے متعلق افواہوں کے درمیان ان کی بہن کم یو جونگ کو اہم حکومتی ذمہ داریاں دی جا رہی تھیں۔ تاہم حال ہی میں کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کو سیاسی اور ملٹری تقریبات میں پیش کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس نے قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کم جو اے کی حالیہ سرگرمیاں ان کی ممکنہ جانشینی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ان کی تصاویر اکثر والد کے ساتھ سرکاری تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں، جو شمالی کوریا جیسے سخت درجہ بندی والے معاشرے میں علامتی اہمیت رکھتی ہیں۔














