وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بحرینی ہم منصب راشد بن عبداللّٰہ الخلفیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے۔
راشد بن عبداللّٰہ الخلفیہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انسانیت کے خلاف ہے۔ بحرینی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ بحرین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔













