فیس بک کے بعد از مرگ اکاؤنٹ کی بقا کیلئے نیا پیٹنٹ

میٹا نے فیس بک پر مرنے کے بعد اکاؤنٹ کی بقا کیلئے نیا پیٹنٹ حاصل کیا ہے جو مصنوعی ذہانت سے آن لائن موجودگی برقرار رکھ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیس بک کے بعد از مرگ اکاؤنٹ کی بقا کیلئے نیا پیٹنٹ

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا نے ایک نیا پیٹنٹ حاصل کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے کسی شخص کی ڈیجیٹل موجودگی کو اس کی غیر موجودگی میں برقرار رکھ سکتا ہے۔ یہ پیٹنٹ دسمبر 2025 میں میٹا کو دیا گیا جس کی درخواست 2023 میں کی گئی تھی۔ اس نئے نظام کے تحت، صارف کے ماضی کے ڈیٹا کی مدد سے اس کی آن لائن موجودگی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، جس میں پرانی پوسٹس، تبصرے اور لائکس شامل ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی ان دوستوں اور فالوورز کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے جو اچانک پلیٹ فارم سے غائب ہونے والے صارف کی غیر موجودگی سے جذباتی خلاء محسوس کرتے ہیں۔ اس نظام کو گریِف ٹیک بھی کہا جاتا ہے، جہاں ایسی ایپس اور سروسز تیار کی جا رہی ہیں جو مرحوم شخص کی یاد کو ڈیجیٹل انداز میں محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسی ٹیکنالوجی اخلاقی و سماجی سوالات پیدا کر سکتی ہے۔ کیا وفات کے بعد کسی کی ڈیجیٹل شناخت کو برقرار رکھنا درست ہے؟ کیا اس کے اہل خانہ کی اجازت ضروری ہو گی؟ اس کے علاوہ، میٹا نے واضح کیا کہ اس پیٹنٹ کو عملی شکل دینے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں