مسافر غلط پرواز پر سوار ہوکر جاپان پہنچ گیا

امریکی مسافر غلطی سے جاپان پہنچا، یونائیٹڈ ائیرلائنز کی جانب سے تحقیقات جاری اور معذرت کے ساتھ معاوضہ بھی دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مسافر غلط پرواز پر سوار ہوکر جاپان پہنچ گیا

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ کے ایک شہری کو لاس اینجلس سے نکاراگوا کے شہر ماناگوا جانا تھا، مگر وہ غلطی سے جاپان پہنچ گیا۔ یونائیٹڈ ائیرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مسافر سے معذرت کے ساتھ ساتھ ٹریول کریڈٹ اور ٹکٹ کی رقم واپس کی گئی ہے۔

مسافر نے پرواز کے دوران محسوس کیا کہ اس کا سفر غیر معمولی طور پر طویل ہے، جس پر اس نے فضائی عملے سے رابطہ کیا۔ یہ پرواز ٹوکیو میں اتری جہاں مسافر نے دو راتیں ہوٹل میں گزاریں، اور کمپنی نے اس کی مطلوبہ منزل تک دوبارہ سفر کا انتظام کیا۔

فضائی کمپنی نے پہلے 300 ڈالرز کا ٹریول کریڈٹ اور بعد میں ایک ہزار ڈالرز کی پیشکش کی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ مسافر غلط پرواز میں کیسے سوار ہوا، حالانکہ بورڈنگ پاس کے ہوتے ہوئے یہ ناممکن لگتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں