بنگلادیش میں انتخابات کے دوران جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں سے 89 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے، حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن کے دوران جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں سے بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کی ہے۔
سیکیورٹی حکام نے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مختلف اضلاع میں کروڑوں مالیت کی نقدی قبضے میں لی۔ ڈھاکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سے 74 لاکھ ٹکا برآمد کیے گئے۔
جماعت اسلامی کے گرفتار رہنما سے اس رقم کے ذرائع اور ممکنہ استعمال کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی انتخابی مہم میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی سے بھی 15 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق انتخابات کے دوران بڑی نقد رقم کی نقل و حرکت مشکوک سمجھی جاتی ہے اور بنگلادیش کے مرکزی بینک نے 9 سے 12 فروری تک ایک ہزار ٹکا سے زائد رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کی ہے تاکہ ووٹوں کی ممکنہ خریداری کو روکا جا سکے۔














