بنگلہ دیش انتخابات کے غیر سرکاری نتائج میں نیشلسٹ پارٹی 17 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں نیشلسٹ پارٹی 17 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، جبکہ جماعت اسلامی 10 نشستوں پر دوسرے نمبر پر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش انتخابات کے غیر سرکاری نتائج میں نیشلسٹ پارٹی 17 نشستوں کے ساتھ آگے

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشلسٹ پارٹی 17 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بنگلہ دیش جاتیہ پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد منعقد ہوئے ہیں۔

ووٹنگ کا آغاز صبح ساڑھے چھ بجے سے ہوا اور ساڑھے تین بجے تک جاری رہا، جس میں 299 نشستوں پر 12 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایک حلقے میں امیدوار کی موت کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق چند ناخوشگوار واقعات کے باوجود مجموعی طور پر انتخابی عمل پرامن رہا۔ انتخابی عملے کے تین ارکان کو مبینہ دھاندلی کے الزامات پر ہٹا دیا گیا جبکہ گوپال گنج میں پیٹرول حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دن دو بجے تک ٹرن آوٹ 47.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ووٹروں نے عام انتخابات کے ساتھ ریفرنڈم میں بھی حصہ لیا، جس میں جولائی نیشنل چارٹر کی توثیق کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں