عمران خان کی صحت سب سے اہم، کارکن سڑکوں پر آئے تو صورتحال مختلف ہوگی: جنید اکبر

جنید اکبر نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عادل بازائی کو لیفوما ہوگیا ہے اور علاج بیرون ملک ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی صدر کی عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر جنید اکبر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی بیماری کا ذکر نہیں کیا۔ ان کے لئے عمران خان کی صحت سب سے اہم ہے۔

جنید اکبر نے بتایا کہ پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو لیفوما ہوگیا ہے اور ان کا علاج بیرون ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا سے ملے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیچھے کون ہے سب کو معلوم ہے اور اگر مقدمات درج کیے جائیں یا دباؤ ڈالا جائے تو نفرت میں اضافہ ہوگا۔اداروں کا کام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے نہ کہ لوگوں کو اٹھانا یا لگانا۔

جنید اکبر نے کہا کہ وہ پرو اسٹیبلشمنٹ ہیں لیکن رویہ تبدیل ہونا چاہیے۔ وہ نہیں چاہتے کہ کارکن اداروں سے ٹکراؤ کریں، اسی لئے خود تنقید برداشت کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کارکن بغیر اجازت سڑکوں پر نکل آئے تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ سب اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں۔ عمران خان وسیع دل رکھتے ہیں اور ملک میں امن اسی وقت ہوگا جب ایسا لیڈر موجود ہو جس کے پیچھے عوام کھڑی ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں