سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر گرما گرم بحث، اجلاس ملتوی

سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بحث کے بعد اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر گرما گرم بحث، اجلاس ملتوی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ایجنڈا معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ سنگین ہے اور جیل انتظامیہ نے بروقت توجہ نہیں دی، جس کے باعث 85 فیصد بینائی متاثر ہوئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے ان کی مرضی کے مطابق ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر عامر سے چیک اپ کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایوان میں تصاویر ڈائس پر رکھ کر احتجاج کیا جس پر شور شرابہ ہوا۔

پارلیمانی لیڈر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ صحت ہر شہری کا حق ہے اور سلمان صفدر کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وقفہ سوالات معطل کرنے پر حکومت کو اعتراض نہیں۔

بحث کے دوران پریزائڈنگ آفیسر نے مزید گفتگو کی اجازت نہ دی اور کہا کہ پہلے ایجنڈا مکمل کیا جائے۔ ایوان میں احتجاج کے بعد اجلاس جمعہ صبح 10:30 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں