پی ٹی آئی کی عمران خان کی صحت پر احتجاج کی کال

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے عمران خان کی صحت پر جمعہ کو صوبے بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی کی عمران خان کی صحت پر احتجاج کی کال

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی کارکنان اور عوام کو کل جمعہ کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلبز کے سامنے عمران خان کی صحت سے متعلق جاری تشویشناک صورتحال کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کارکنان کو اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

جنید اکبر نے بیان میں کہا کہ قوم اپنے لیڈر کے لیے باہر نکلے، عمران خان نے ہماری خاطر قید کاٹی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کی صحت کے لیے آواز بلند کریں۔

پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو پرامن احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں