عظمٰی بخاری نے کہا کہ لاہور اور پنجاب نے انتشار کی کوششوں کو مسترد کر دیا اور بسنت کا جشن منایا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ لاہور اور پنجاب نے انتشار پھیلانے کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور نے فساد کی کال کو نظر انداز کرتے ہوئے تین دن بسنت کا جشن منایا، جو صوبے کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ تمام ٹرمپ کارڈز، جعلی تحریکیں اور انقلاب فرام ہوم ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمن سازشوں کو پہچان چکے ہیں اور پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ملک مزید کسی فتنے اور فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مخالفین پر زور دیا کہ وہ پنجاب کی ترقی سے حسد کرنے کی بجائے اپنی 12 سالہ حکومت کی کارکردگی قوم کو بتائیں۔














