ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں محمد نبی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

افغانستان کے محمد نبی کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں محمد نبی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

محمد نبی نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران امپائرز کی ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی لیول ون خلاف ورزی کی، جو پلیئرز اور ان کے سپورٹ اسٹاف کے لیے مقرر کردہ قوانین کے آرٹیکل 2.4 سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور میں پیش آیا، جب محمد نبی نے جنوبی افریقا کے بولر لنگی نگیڈی کے کلائی کے بینڈ پر امپائرز سے بحث کی۔

آئی سی سی نے محمد نبی پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ عائد کیا، جسے انہوں نے بغیر کسی باضابطہ سماعت کے قبول کر لیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے سنسنی خیز میچ کے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست دے دی، جس سے افغانستان ایونٹ سے تقریباً باہر ہو گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں