عمران خان بروقت علاج نہ ملنے پر پریشان نظر آئے۔سلمان صفدر

فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے بروقت علاج نہ ملنے پر پریشانی کا ذکر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی کا بروقت علاج نہ ملنے پر پریشانی کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی بروقت علاج نہ ملنے پر پریشان نظر آئے۔

رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں پانچ ماہ سے وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، سردیوں میں ایک چھوٹا ہیٹر فراہم کیا جاتا ہے جبکہ گرمیوں میں حبس کی کیفیت ہوتی ہے۔ بانی نے مچھر اور کیڑے مکوڑوں کی شکایت بھی کی اور بتایا کہ گرمیوں میں ٹھیک سے سو نہیں پاتے۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق بانی نے گرمیوں میں ریفریجریٹر کی عدم فراہمی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کول باکس مؤثر نہیں ہوتا جس سے فوڈ پوائزننگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے آنکھ میں بلڈ کلاٹ کی تشخیص کا بھی ذکر کیا جس سے شدید نقصان ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹی وی فعال نہیں ہے اور وکلا سے ملاقات کے بغیر شفاف ٹرائل کا حق متاثر ہو رہا ہے۔ سفارش کی گئی کہ بانی کی اہلخانہ سے بلا تعطل ملاقاتیں کرائی جائیں اور سیل میں ریفریجریٹر جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں