کابینہ کمیٹی نے اوگرا کے گیس سلنڈر قوانین مسترد کر دیے

کابینہ کمیٹی نے اوگرا کے گیس سلنڈر قوانین مسترد کرتے ہوئے نیا مسودہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کابینہ کمیٹی نے اوگرا کے گیس سلنڈر قوانین مسترد کر دیے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کابینہ کمیٹی نے ملک میں گیس سلنڈر دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اوگرا کے مجوزہ قوانین مسترد کر دیے ہیں اور اتھارٹی کو نیا اور جامع مسودہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ اوگرا کو اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مخصوص اور مؤثر قواعد و ضوابط تیار کرنے چاہئیں۔ اوگرا حکام کے مطابق ملک میں ایل پی جی سلنڈرز کی طلب میں ڈیڑھ سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا نے غیر قانونی سلنڈر بنانے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ میں سخت ترامیم تجویز کی تھیں، تاہم کابینہ کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ پی پی سی قدیم قانون ہے اور اوگرا کو جدید تقاضوں کے مطابق نیا مسودہ تیار کرنا چاہیے۔ کمیٹی نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ گیس سلنڈرز کی تیاری، فروخت اور فلنگ سے متعلق جدید تقاضوں کے مطابق نیا مسودہ تیار کر کے پیش کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں