عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے میں فوجی فرٹیلائزر 33.9 فیصد کے ساتھ سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا ہے، جبکہ عارف حبیب اور فاطمہ گروپ کا مشترکہ حصہ 34 فیصد ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں فوجی فرٹیلائزر سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا ہے، جس کا حصہ 33.9 فیصد ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کی نجکاری کے جشن کے موقع پر عارف حبیب نے بتایا کہ عارف حبیب اور فاطمہ گروپ کا مشترکہ حصہ 34 فیصد ہے جبکہ فوجی فرٹیلائزر کا 33.9 فیصد ہے۔
عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہمیں مدعو کیا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کو پاکستانی گروپ خریدے۔ میں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو فوجی گروپ بھی اس میں شامل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی آئی اے میں 20 نئے جہاز شامل کرنے کے لیے ایئر بس اور بوئنگ کمپنی سے مذاکرات کر رہے ہیں، دونوں کمپنیوں نے ہمیں 10 سال پرانے جہاز جلدی دینے کی پیشکش کی ہے۔













