بنگلا دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کو خوشگوار ماحول میں منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کے چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے کہا ہے کہ قوم کو خوشگوار اور تہوار جیسا انتخاب تحفے میں دینا چاہتے ہیں۔
بنگلا دیش میں عام انتخابات جاری ہیں اور چیف الیکشن کمشنر نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ووٹر اپنے آبائی علاقوں کا سفر کرکے ووٹ ڈال رہے ہیں، بنگلا دیش نے جمہوری ٹرین میں سفر شروع کردیا، جلد منزل تک پہنچ جائے گا۔
بنگلا دیش میں عام انتخابات کے موقع پر دو امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، جس کے تحت بنگلا دیش کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا، اس کا فیصلہ ہوگا۔














