8 روپےفی یونٹ لاگت والی بجلی، عوام سے 65 روپے تک وصولی کا انکشاف

وزیر توانائی اویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقلی کا فیصلہ روک دیا اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی سستی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
8 روپےفی یونٹ لاگت والی بجلی، عوام سے 65 روپے تک وصولی کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر صارفین کی منتقلی کا فیصلہ روک دیا گیا ہے اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ حکومت کو اس وقت 8 روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے، جبکہ نیٹ میٹرنگ سے 27 روپے فی یونٹ خریدنا مناسب نہیں ہے۔ 3 کروڑ 50 لاکھ صارفین نیٹ میٹرنگ پر نہیں ہیں اور یہ پالیسی عوام دوست نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7 لاکھ صارفین نیٹ میٹرنگ پر ہیں، جن میں سے زیادہ تر صنعتی اور کمرشل صارفین ہیں۔

واضح رہے کہ 300 سے 400 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو60 سے 65 روپےتک فی یونٹ بجلی کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔اس قیمت میں تمام ٹیکسز بھی شامل ہیں۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت نے 780 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نیٹ میٹرنگ کا گردشی قرضہ اور بجلی چوری سے کیا تعلق ہے؟ پی ٹی آئی حکومت نے آئی پی پیز کو عدالتوں تک پہنچایا، جبکہ ہم نے معاہدوں پر نظرثانی کر کے 3400 ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا۔

 

دیگر متعلقہ خبریں