پی ایس ایل 11کھلاڑیوں کی نیلامی، نسیم شاہ سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

لاہور میں پی ایس ایل 11 آکشن ہوا، راولپنڈی نے نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا، سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11 آکشن: نسیم شاہ سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایکسپو سینٹر لاہور میں پی ایس ایل 11 کے آکشن کا انعقاد ہوا جہاں مختلف ٹیموں نے کھلاڑیوں کو خریدنے کا عمل جاری رکھا۔

راولپنڈی کی ٹیم نے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خرید کر سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔

کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خریدا اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

لاہور قلندرز نے حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

کئی کھلاڑی بشمول عماد وسیم، محمد حسنین اور شکیب الحسن کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی ان سولڈ رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں