آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب کی مشاورت مکمل

آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب کی مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب کی مشاورت مکمل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

سردار تنویر الیاس نے بتایا کہ چند روز میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی۔ علاوہ ازیں، ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا ڈپٹی سپیکر بھی پیپلز پارٹی سے لایا جا سکتا ہے اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام وفاق کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں