حکومت نے موجودہ سولر صارفین کے لیے نیٹ بلنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ایک ماہ تک کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر لیا گیا ہے اور اس کا اثر صرف نئے سولر صارفین پر ہوگا۔ حکومت کے اتحادی نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کی مخالفت کر رہے ہیں۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پرانے صارفین اپنی بجلی 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ پر ہی بیچیں گے جبکہ نئے صارفین کے لیے یہ ریٹ 17 روپے 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کے ساتھ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے نئے ریگولیشنز پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو سولر صارفین کے کانٹریکٹ کے تحفظ کے لیے نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔













