امریکا میں ووٹ ڈالنے کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دینے والا بل ایوان نمائندگان میں منظور کرلیا گیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں ووٹنگ کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دینے والا بل ایوان نمائندگان میں منظور کر لیا گیا ہے۔
سیو امریکا ایکٹ کو 218 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ 213 نے اس کی مخالفت کی۔ ہاؤس اسپیکر نے کہا ہے کہ غیرقانونی ووٹرز کی حوصلہ شکنی کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے شہریت کا ثبوت لازمی قرار دیا تھا۔














