ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کر کے ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید کر دیے، جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈہ بڈھ میں دہشتگردوں کی پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ شہید اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔













