سعودی عرب و قطر کے درمیان تیز رفتار ریل منصوبے کی منظوری

سعودی کابینہ نے قطر کے ساتھ الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے کی منظوری دی، جو ریاض اور دوحہ کو جوڑے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب و قطر کے درمیان تیز رفتار ریل منصوبے کی منظوری

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی کابینہ نے قطر کے ساتھ الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ ریاض اور دوحہ کو 785 کلومیٹر طویل ریل لائن کے ذریعے جوڑے گا، جس میں ٹرین کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

منگل کو ریاض میں خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس معاہدے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے سے دمام اور الاحساء جیسے اہم اسٹیشنز بھی جڑے جائیں گے، اور سفر کا دورانیہ تقریباً 2 گھنٹے تک محدود ہو جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو اور ترک صدر رجب طیب اردوان و جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز کے ساتھ ملاقاتوں کی بریفنگ دی گئی۔ ان دوروں کے مثبت نتائج کو سراہا گیا، جس سے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں