چینی خاتون یو لی نے بیجنگ کی مصروف زندگی چھوڑ کر ایسٹ چائنا کے غیر آباد جزیرے میں کوالٹی انسپکٹر کی ملازمت اختیار کی۔
چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بیجنگ کی سنیئر منیجر یو لی نے شہری زندگی کے دباؤ سے تنگ آکر ایسٹ چائنا میں واقع ایک غیر آباد جزیرے پر ملازمت شروع کر دی۔ وہ ڈونگ زائی نامی جزیرے میں کوالٹی انسپکٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور انہیں صرف 3 ہزار یوآن ماہانہ ملتے ہیں۔
یو لی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ مچھلیوں کو غذا فراہم کرنے والے آلات کا جائزہ لیتی ہیں، پانی کے درجہ حرارت اور سمندری لہروں کی رفتار کو ریکارڈ کرتی ہیں اور مچھلیوں کی نشوونما کی مانیٹرنگ کرتی ہیں۔
انہوں نے بیجنگ کی ایک بڑی کمپنی میں دو دہائیوں تک سنیئر منیجر کے طور پر کام کیا تھا لیکن کام کے دباؤ کی وجہ سے ملازمت چھوڑ دی۔ انہوں نے اپنے نئے تجربے کے بارے میں بتایا کہ جزیرے کی زندگی میں مشکلات ہیں، لیکن وہ اپنی پسندیدہ سرگرمیوں کے لیے وقت پانے سے لطف اندوز ہیں۔














