اقتدار مستقل نہیں، آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی، ہر ظلم کا حساب لیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار مستقل نہیں ہوتا اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حکومت پر تنقید اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اقتدار مستقل نہیں ہوتا، آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی، ہر ظلم کا حساب لیں گے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جمرود کی اپلائیڈ سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جمرود کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ترقی میں پیچھے رکھا گیا، خیبر جمرود کو تعلیم کے میدان میں آئندہ ترقی یافتہ قوموں کی طرح ترقی ملے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ نیشنل میڈیا خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی قدم اٹھائے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اگر آئینی اور قانونی تقاضے پورا کرنے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تو احتجاج ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا اور ان کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونے کی تلقین کی اور کہا کہ اپنے عوام کے حقوق کے لیے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

اس موقع پر انہوں نے ضم اضلاع کے تمام کالجز کے لیے مفت ٹرانسپورٹ سروس کا اعلان کیا اور کہا کہ جمرود میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس، روبوٹکس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرامز کا آغاز کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں