وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ و ایران کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

اسحاق ڈار نے ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار کا ترکیہ و ایران کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے علاقائی امور پر گفتگو کی اور قریبی رابطے بڑھانے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی بات چیت میں سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں