اسلام آباد ہائیکورٹ میں درختوں کی کٹائی کا معاملہ زیر بحث

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جواب جمع کرادیا، پیپر ملبری کو غیر مقامی قرار دیتے ہوئے کٹائی کو درست قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درختوں کی کٹائی کا معاملہ زیر بحث

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں درختوں کی کٹائی کے حوالے سے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے اپنا تحریری جواب جمع کرادیا۔ وزارت نے پیپر ملبری کو غیر مقامی درخت قرار دیتے ہوئے اس کی کٹائی کو درست قرار دیا ہے۔ جواب میں وضاحت کی گئی ہے کہ کٹائی صرف پیپر ملبری تک محدود تھی جبکہ کچنار، سنبل، چیڑ اور دیگر انواع کے درخت محفوظ رکھے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، سی ڈی اے نے کٹائی کے بعد متبادل جگہوں پر شجرکاری کی ہے۔ تاہم، درختوں کی کٹائی کے لیے پیشگی منظوری اور مشاورت کی ضرورت ہے، جو موجودہ آپریشن میں نہیں کی گئی۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شکرپڑیاں کی فیلڈ انسپکشن کی اور سی ڈی اے کو پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے منظوری لینے پر زور دیا ہے۔ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے سی ڈی اے ممبر انوائرمنٹ کو خط لکھ کر جوائنٹ پلاننگ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں